Read Urdu Columns Online

Pakistani Team Kisi Moqa Per New Zealand Ka Muqabla

پاکستانی ٹیم کسی موقع پر بھی نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہ آ سکی

نیا قذافی اسٹیڈیم جو تعمیر نو کے بعد دنیا کا ایک نہایت ہی شاندار اسٹیڈیم بن گیا ۔ اس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شروعات مزیدار نہیں رہی۔چیمپئنز ٹرافی جو دنیائے کرکٹ میں ایک روزہ میچز کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اسکے انعقاد سے پہلے پاکستان نیوزلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ایک روزہ کرکٹ سیریز پاکستانی کرکٹ بورڈ کا خوش آئند اقدام ہے۔ اس سیریز سے تینوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو بہترین پریکٹس کا موقع ملے گا ۔اسی سلسلے کے پہلے میچ میں نیوزلینڈ نے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کو ایسے شکنجے میں جکڑا کہ پاکستانی ٹیم پھڑپھڑائی تو ضرور لیکن شکست کے پنجرے سے باہر نہ آ سکی۔ پہلے تو کیویز نے سکور بورڈ پر رنزوں کا اتنا بڑا پہاڑ کھڑا کردیا جس کو سامنے دیکھ کر مخالف ٹیم پر لرزہ طاری ہو جائے۔ پاکستان کے گیند باز کسی موقع پر بھی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو رنز بنانے سے نہ روک سکے اور نہ ہی جلدی وکٹیں حاصل کی جسکی وجہ سے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کو بڑا سکور بنانے کا موقع مل گیا۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے اس ون ڈے میچ کو بھی ٹی 20 کی طرز پر کھیلا جسکا۔اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور میں ہی رنزوں کی سلور جوبلی بنا ڈالی فلپس کی سنچری کافی کم گیندوں پر بنی مچل، ولیم سن، بریس ویل اور راوندرہ نے بھی رنزوں کو طوفانی انداز میں بنانے میں کوئی کثر نہ چھوڑی۔ پاکستانی بائولر اور فیلڈر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے سامنے بے بس دیکھائی دئیے اور جب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے رنزوں کے ہدف کے تعاقب میں نکلی تو نیوزیل لینڈ کے گیند بازوں نے انکے خوابوں کو چکنا چور کرتے ہوئے پے در پے وکٹیں حاصل کی۔ ماسوائے فخر زمان اور سلمان آغا کے کوئی پاکستانی بلے باز بشمول بابر اعظم اور رضوان خان انکے سامنے مزاحمت نہ کر سکا اور جب پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین سدھار گئی تو پاکستان شکست کے تختہ دار پر لٹک چکا تھا۔ اسکے بعد تو شکست کی فارمیلٹی پوری کی جا رہی تھی اور کھلاڑی پویلین سے وکٹ تک آنے جانے میں ہی لگے رہے پاکستانی کیمپ کو چاہیے کہ آئندہ میچزمیں کم از کم دو ریگولر سپنر کھیلانا ہونگے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پہلے تجربات ضرور ہونے چاہیے لیکن فتح کیساتھ اگر خدانخواستہ شکستوں کا جمعہ بازار لگا رہا تو پھر چیمپئنز ٹرافی میں جو ون ڈے کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اس میں فتوحات کا حصول مشکل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *