Read Urdu Columns Online

Parlimani Secretary IT Ka Rawan Baras 5G Mutaraf Karane Ka Dawa

پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی کا رواں برس فائیو جی متعارف کرانے کا دعویٰ

بدھ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف ویپ ملک عامر ڈوگر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت چاہی جس پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ طے شدہ ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران بات نہیں ہوگی جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع کر دیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے ایوان کو بتایا کہ امسال ملک میں فائیو جی متعارف کروا دی جائے گی۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آپ فائیو جی کی بات کر رہی ہیں، یہاں تو فور جی بھی نہیں چل رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی رہنما شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں کہ کون سی مچھلیاں ہیں جو کیبل کھا جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *