Urdu Columns Today

Sher Afzal Marwat Ka Qaumi Assembly Mein Phir Naara Mujhe Kion Nikala

شیرافضل مروت کا قومی اسمبلی میں پھر نعرہ مجھے کیوں نکالا

قومی اسمبلی میں گزشتہ روز ایک اہم قانون سازی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سرکاری افسروں کو اب اپنے تمام اثاثے ملکی ہوں یا غیر ملکی ظاہر کرنا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کے ان کے زیر کفالت افراد کو بھی اپنے تمام اثاثے بتانا ہوں گے۔ اور اس بل کی اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ تمام اثاثے ویب سائٹ پر عوام کے دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے بہت سی چیزیں پروگرام میں ڈالی گئی تھیں اور یہ بات کچھ حد تک قابل افسوس بھی ہے کہ ہم اس وقت شفافیت کی طرف قدم نہیں بڑھاتے جب تک آئی ایم ایف یا عالمی بینک اس بارے میں اصرار نہیں کرتے۔ اس طرح اب پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی کے اثاثوں سے بھی قوم آگاہ ہو سکے گی۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے نکالے جانے والے رکن شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے ارکان سے نعرے لگواتے رہے لیکن آخر میں اپنے دل کی بات کرنے سے نہیں رکے اور یہ کہا کہ مجھے کیوں نکالا۔
پارلیمانی ڈائری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *